تعلیم کی بہتری کے لئے فنڈز رکھنے کے لئے مشاورتی اجلاس،سیاسی و سماجی تنظیموں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) تعلیم کی بہتری کے لئے فنڈز رکھنے کے لئے مشاورتی اجلاس میں شہر کے سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے فنڈز کی کمی کے متعلق شکایتوں کے انبار لگادیئے، ’’ تعلیم دو ووٹ لو ‘‘ کی شرط عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن کے تعاون سے سیگلوبل ایکشن ویک کے سلسلے میں آس ریسرچ فائونڈیشن جیکب آباد کی طرف سے تعلیم کی بہتری کے لئے فنڈز کے متعلق سیمینار کمیونٹی ڈولپمنٹ فائونڈیشن کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا،جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر میل نظیر احمد عمرانی، تعلقہ ایجوکیشن آفسر فیمیل زیب النساء لاشاری، کوآرڈینیٹر صاحب ابڑو،جے ٹی آئی کے حماداللہ انصاری، سابق ایجوکیشن افسر گل حسن جمالی، ڈسٹرکٹ بار کے عبدالجبار لاشاری، جی ایم سومرو، شوکت علی سولنگی، طاہر رند، کونسلروں دیوآنند،قمربانو، کبریٰ سومرو، سی آر ایس کی فرحین مگسی،سی ڈی ایف کی پوجا کماری، سول سوسائٹی کے محمد صدیق ابڑو،شاہد جوادی، عابد سندھی،عمران سومرو، عبدالسمیع سومرو سمیت شہر کے سیاسی، سماجی شخصیات،وکلاء اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی افسر نظیر احمد عمرانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیم کے معیار کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پہلے ہمارے اساتذہ کو ریگیولر تربیت دی جاتی تھی جوکہ اب بند ہوگئی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں پینے کے پانی کی بجٹ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے اساتذہ اور طلبہ کو پانی پینے کے لئے میسر نہیں، انہوں نے بالا حکام سے اپیل کی کہ ان کے اس مسئلے پر توجہ دیکر مسئلہ حل کرایا جائے، انہوں نے مزید کہاکہ پرائیویٹ اسکول والے سرکاری نصاب پڑھانے کے پابند ہیں مگر کچھ اسکولوں میں سندھی سبجیکٹ نہیں پڑھایا جاتا، اس میں سول سوسائٹی کے لوگوںکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے آس ریسرچ فائونڈیشن کے سی ای او خادم حسین اوڈھانو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی بہتری اور فنڈز مہیا کرانے کے لئے گلوبل ایکشن ویک منارہے ہیںاس ہفتہ کو منانے کامقصد بھی یہی ہے تاکہ تعلیم کی بہتری کے لئے فنڈز مختص کرائے جائیں، اس موقع پر شرکاء نے شرط عائد کی کہ اس بار ’’تعلیم دو ووٹ لو‘‘ مہم چلائی جائے گی جو تعلیم دیگا اس کو ووٹ دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جیکب آباد میں اکثر اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اسکولوں میں طلبہ کی کمی ہے، اس موقع پر اقبال احمد نائچ نے پی سی ای کا 10 نکاتی مطالبوں کا چارٹرپڑھ کر سنایا اور چارٹر پر عمل درآمد کے لئے شرکاء سے قرارداد کے ذریعے ہاتھ اوپر کراکے پاس کرایا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں