جیکب آباد میں ایک ماہ سے پینے کی پانی کی فراہمی بند، شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے

پیر 30 اپریل 2018 18:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) جیکب آباد میں ایک ماہ سے پینے کی پانی کی فراہمی بند، شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے، انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں شہریوں کو گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پینے کے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے ایک ماہ سے پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری پیسوں کے عیوض پانی خریدنے پر مجبور ہیں شہر میں پانی کی قلت کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے ہیں جبکہ شہری فی گیلن 20سے 30روپے میں خرید کررہے ہیں، شہر میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی فراہمی بند ہونے کا انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس پر شہریوں کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے دو ارب سے زائد روپیوں سے میگا واٹر سپلائی اسکیم بنائی گئی مگر اس کو انتظامیہ نے تباہ کردیا ہے اور وہ مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے بنائے گئے لیگونوں میں پانی موجود ہونے کے باوجود پانی فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے لیگونوں مین موجود پانی میں مچھلیوں کی افزائش کی جارہی ہے اور کمائی کا زریعہ بنادیا گیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو جلد پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں