جیکب آباد: مزدور اللہ کا دوست ہے، اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اجرت دی جائی:عبدالباقی طاہری

منگل 1 مئی 2018 19:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مزدور اللہ کا دوست ہے۔مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اجرت دی جائی:عبدالباقی طاہری تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین جیکب آباد کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں جماعت اصلاح المسلمین جیکب آباد کے عبد الباقی طاہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے 14 سو سال پہلے دونوں عالم کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدوروں کے متعلق فرمان مبارک ہے کے مزدور اللہ کا دوست ہے مزدور کواجرت اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اجرت دی جائے اسی طرح مزدور کو بھی چاہیے کے اپنے مالک کا خیر خواہ ہواور اپنے کام کو ایمانداری سے سرانجام دینبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے مزدوراللہ کا دوست ہے اس طرح مزور پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنے مالک سے سچا ہو اور اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دے ایماندار مزدور کے لئے اللہ تعالی نے خاص مقام بنا رکھا ہے پاکستان میں مزدوروں کو کافی مسائل درپیش ہیںپاکستان میں حکمران جاگیردارسرمائے دار مزدوروںکے حقوق کیلئے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر اس وقت تک مزدوروں کو کوئی رلیف نہیں مل سکاپاکستان میں مزدور اور غریب عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیںحکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کے عوام کو تعلیم اورصحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں