جیکب آباد میں خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی

بدھ 9 مئی 2018 18:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی یونین کونسل موچی بستی کے لطیف آباد محلہ میں محمد عمر سبھایو کا سات سالہ بیٹا فرحان خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوکر گذشتہ روز فوت ہوگیا علاقہ مکین اقرار ویسر اوردیگرکے مطابق علاقے میں خسرہ وبائی صورت اختیارکرگئی ہے محکمہ صحت علاقے میں ٹیم بھیج کر بچوںکو خسرہ سے بچائو کی ویکسین لگائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں