جے یوآئی کی جانب سے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے کریم بخش میں ریلی

بدھ 9 مئی 2018 22:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) جے یوآئی کی جانب سے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے کریم بخش میں ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے 13مئی کومینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کی عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کے لیے کریم بخش کے مدرسہ شمس الہدیٰ سے ایم ایم اے اورجے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں حاجی عباس بلوچ ،ڈاکٹر عاشق کھوسو،مولاناصبغت اللہ شیخ،محمدیونس بنگلانی ،دائم مائری ،محمد حیات کھوسو ،اسماعیل لوہر اوردیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکائ کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈتھے شرکائ نے نعرے لگاتے ہوئے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اور اہم چوراہے پر پہنچے جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے کے ذریعے ملک میں امن اوراتحاد قائم ہوگا اورعوام میں خوشحالی آئے گی قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کرپشن فری پاکستان کا قیام عمل میں لایاجائے گا فرقہ واریت کاخاتمہ اور رواداری کا فروغ ہوگا انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئین کے تحت وقت پر ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں ریاست ،سیاست اورعدالت میں تواز ن اور باہمی اعتماد پیداکیاجائے انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے مذہبی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل سے بھرپور تعاون کرکے ملک اورملت کی کامیابی کے لیے ساتھ دیں..

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں