جیکب آباد، 13مئی ایم ایم اے لاہور جلسے کے کامیابی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 23:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) جے یو آئی کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے لاہور میں 13مئی کو ہونے والی کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں ریلی مینار پاکستان میں ملک کی بڑی کانفرنس ہوگی ایم ایم اے کے منشور کا اعلان ہو گا۔ وہ جلسے کے کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ ہونیوالے ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے 13مئی کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی تاریخی کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں ایک ریلی جے یو آئی کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ،ایم ایم اے کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،ڈاکٹر ایاز چنہ ،مولانا عبدالجبار رند،تاج محمد بھٹی،میر حسن برڑو،مولانا احسان کھوسو اور دیگر کی قیادت میںجامع مسجد سے ریلی نکالی گئی جس میںکارکنان مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے ریاض چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ لاہور میں ایم ایم اے کی عظیم الشان کانفرنس ملکی سیاست میں اہم موڑ لائے گی ایم ایم اے کے منشور کا بھی اعلان کیا جائے گا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں