جیکب آباد، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اضافی بلوں اور پانی کے بحران کے خلاف احتجاج

ہفتہ 12 مئی 2018 19:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) جیکب آبادمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اضافی بلوں اور پانی کے بحران کے خلاف پی پی شہید بھٹو کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہیدبھٹو اوراس کی ذیلی ونگزکی جانب سے صرافہ چوک سے ضلعی صدر ندیم قریشی کی قیادت میں شہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اضافی بلوں اور پینے کے پانی کے بحران کے خلاف ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں عباس رند،انعام شاہ ،لیاقت لاشاری ،آصف رند،سمیع سومرو،خالد برڑوسمیت کارکنا ن اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اورتپتی دھوپ میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی مشتعل مظاہرین نے سیپکو اور ضلع انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے دھرنے کے باعث چوک کے چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین شہرہے جہاں درجہ حرارت 52سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکرجاتاہے اس کے باوجود شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے 20سے 24گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے اسپتال میں مریض ،اسکول میں بچے اور گھر میں خواتین تڑپتی ہیں کاروبا ربھی شدید متاثر ہورہاہے انصاف کیاجائے رہنمائوں نے کہاکہ شہرمیں پانی کا بحران شدید ہوگیاہے منتخب نمائندے اوربلدیہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر بلدیہ اور سیپکو حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو ان کے دفاتر کا گھیرائو کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں