پولیس کی جانب سے حبیب چوک پر فرسٹ ایڈاور ٹھنڈے پانی کے کیمپ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پولیس کی جانب سے حبیب چوک پر فرسٹ ایڈاور ٹھنڈے پانی کے کیمپ قائم اہلکار شہریوں کو شربت اور ٹھنڈے پانی پلاتے رہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑکی جانب سے جیکب آبادکے حبیب چوک پر شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لیے فرسٹ ایڈ کیمپ کے علاوہ ٹھنڈے پانی کی کیمپ لگائی گئی ہے جہاں پولیس اہلکار شہریوں کو شربت اور ٹھندا پانی پلانے میں مصروف ہیں جبکہ طبی کیمپ میں آنے والوں کو فرسٹ ایڈ بھی دی جارہی ہے مذکورہ طبی کیمپ میں ایک ڈاکٹر بھی مقررکیاگیاہے پولیس کے اس اقدام کی شہریوں نے سراہتے ہوئے کہاکہ ایس ایس پی جیکب آباد اس کارخیر پر مبارکبا د کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں