جیکب آباد، پولیس کی جانب سے حبیب چوک پر فرسٹ ایڈاور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے کیمپ قائم

ہفتہ 12 مئی 2018 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پولیس کی جانب سے حبیب چوک پر فرسٹ ایڈاور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے کیمپ قائم کیاگیاہے ،اہلکار شہریوں کو شربت اور ٹھنڈے پانی پلاتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑکی جانب سے جیکب آبادکے حبیب چوک پر شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لیے فرسٹ ایڈ کیمپ کے علاوہ ٹھنڈے پانی کی کیمپ لگائی گئی ہے جہاں پولیس اہلکار شہریوں کو شربت اور ٹھنڈا پانی پلانے میں مصروف ہیں جبکہ طبی کیمپ میں آنے والوں کو فرسٹ ایڈ بھی دی جارہی ہے مذکورہ طبی کیمپ میں ایک ڈاکٹر بھی مقررکیاگیاہے پولیس کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہتے ہوئے کہاکہ ایس ایس پی جیکب آباد اس کارخیر پر مبارکبا د کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں