جے یوآئی کی مجلس عاملہ کااجلاس رمضان المبار ک میں جیکب آبادمیں پینے کے پانی کی عدم فراہمی

،رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرنے اور مہنگائی پر احتجاج فلسطین کی لاشوں پر امریکی سفارتخانہ قائم کرنے اور کشن گنگا ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے :ڈاکٹر اے جی انصاری

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) جے یوآئی کی مجلس عاملہ کااجلاس رمضان المبار ک میں جیکب آبادمیں پینے کے پانی کی عدم فراہمی ،رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرنے اور مہنگائی پر احتجاج فلسطین کی لاشوں پر امریکی سفارتخانہ قائم کرنے اور کشن گنگا ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے :ڈاکٹر اے جی انصاری تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی مجلس عاملہ کااجلاس حاجی عباس بلوچ کی صدارت میں جے یوآئی دفتر میں ہوا اجلاس میں ایم ایم اے اورجے یوآئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری مہمان خاصتھے اجلاس میں جے ٹی آئی سندھ کے جنر ل سیکریٹری حماد اللہ انصاری ،مولانا عبدالحلیم ابڑو،محمد امین جکھرانی ،بقامحمد،ہادی بخش بروہی ،حافظ عبدالغفار ،صوفی محمد مٹھل بھنگر ،محمد موسیٰ مہر اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میںرمضان المبار کے بابر کت مہینے میں بھی واٹر سپلائی سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرنے اور مہنگائی پر احتجاج کیاگیا اور کہاگیاکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں دیگر اسلامی ممالک کی طرح ہر قسم کے اشیاء کے نرخ کم کرنے کے بجائے ہمارے ملک میں چارگنا مہنگی کردی جاتی ہیں اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اپنی تقریر میں کہاکہ امریکہ نے مظلوم فلسطینوں کی لاشوں پر تل ابیب سے بیت المقدس سفارتخانہ منتقل کرکے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ہے اوراسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی جار ی ہے جس پر عالم اسلام اوریو این او کی خاموشی شرمناک عمل ہے انہوںنے کہاکہ بھارت 330میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کے لیے نیلم دریاپر کشن گنگاڈیم بناکر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے جس سے پاکستان کو سالانہ 140ملین ڈالر کانقصان اور 27فیصد پانی کم ملے گا اس کے لیے عالمی برادری کے ذریعے بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنے اور پانی بحران کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ہر سطح پر آوازاٹھانے کی ضرورت ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رمضان المبار ک میں افطار پارٹی کا اہتمام کیاجائے گا جس میں شہرکی سیاسی ،سماجی ،دینی ،بیوپاری تنظیموں کے رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں