جیکب آباد کے اے ڈی سی کالونی محلہ کاٹرانسفارمر خراب پانچ روزسے مکین بجلی سے محروم گرمی سے مکین بے حال

منگل 29 مئی 2018 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) جیکب آباد کے اے ڈی سی کالونی محلہ کاٹرانسفارمر خراب پانچ روزسے مکین بجلی سے محروم گرمی سے مکین بے حال روزے دار عورت سمیت متعدد افراد بے ہوش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے اے ڈی سی کالونی کے بھگل پل کا ٹرانسفارمر خراب ہے جسکے باعث علاقہ مکین پانچ روز سے بجلی سے محروم ہیںبجلی نہ ہونے اور قیامت خیز گرمی سے مکین سخت پریشان اور بے حال ہو گئے ہیںگرمی سے روزے دار عورت شبانہ سمیت علاقے میںمتعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جنہیں طبی امداد دیکر ہو ش میں لایا گیا ہے علاقہ مکین شیرمحمد ،شعیب ممتاز علی اور دیگر نے بتایا کہ پانچ روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے سیپکو والوں نے ٹرانسفارمر بنوانے کے 40ہزار طلب کئے ہیں پسماندہ علاقے ہے جہان محنت کش طبقہ رہتا ہے اتنے پیسے کہاں سے لائیںجب بھی ٹرانسفارمر خراب ہو تا ہے چندہ کرتے ہیں اس بار تو کوئی چندہ بھی نہیں دے رہاانہوں نے مطالبا کیا کہ چیف سیپکو نوٹیس لیں اور جلد بجلی بحال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں