جیکب آبادمیں پانی کابحران ،پی پی شہید بھٹو کے کارکن خالی مٹکے اٹھاکر روڈ پر نکل آئے

بدھ 30 مئی 2018 20:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) جیکب آبادمیں پانی کابحران ،پی پی شہید بھٹو کے کارکن خالی مٹکے اٹھاکر روڈ پر نکل آئے ،بلدیہ اور ڈی سی کے خلاف نعرے کھیر تھر میں پانی آنے کے باوجود شہریوں کو پانی فراہم نہیں کیاجارہا کس بات کا انتقام لیاجارہاہے :ندیم قریشی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پانی کابحران شدت اختیارکرگیاہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبار ک میں بھی شہریوںکو پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر پیپلزپارٹی شہیدبھٹوکی جانب سے ضلعی صدر ندیم قریشی ،نورمحمدمنجھو،سمیع سومرواورخالد برڑوکی قیادت میں خالی مٹکے اٹھاکر ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالاگیا جلوس میں کارکنان سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بلدیہ اورڈی سی کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہرکے راستوں پر مارچ کیااورڈی سی چوک پردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی جہاں مشتعل مظاہرین نے خالی مٹکے توڑدیے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ندیم قریشی ودیگرنے کہاکہ چارماہ سے شہری پینے کے پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں جان بوجھ کر شہریوں کا پانی بند کرکے کربلا مچائی گئی ہے لیگون میں ذخیرہ کیاگیا پانی سے بااثر اپنی زمینیں آبادکررہے ہیں کھیر تھر میں 15روزہوگئے ہیں پانی آیاہے لیکن اس کے باوجود بھی شہریوں کو پانی فراہم نہیں کیاجارہاشہریوں سے کس بات کا انتقام لیاجارہاہے ڈی سی نمائش کے لیے تو اجلاس بلاتے ہیں پر پانی کے بحران اور رمضان میں اشیاء خوردونوش کے نرخ مقررکرنے کے لیے اجلاس بلانے کی زحمت تک نہیں کی بلدیہ حکام کچھ بتانے کوتیارنہیں شہریوں پر ظلم کیاجارہاہے ظلم بند کیاجائے اور پانی کی فراہمی جلد شروع نہ کی گئی تو افسران کے دفاتر کاگھیرائو کریں گے بعدازاں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں