جیکب آباد، الیکشن کمیشن نے الیکشن 2018کیلئے ضلعی بھر میں

(DRO)اور(RO's)مقرر کردیے

جمعرات 31 مئی 2018 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018کیلئے ضلعی بھر میں (DRO)اور(RO's)مقرر کردیے تفصیلات کے مطابق ضلعی جیکب آباد میں 2018کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد منور علی لودھی کو ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر(DRO)مقررکردیا ہے جبکہ NA196کیلئے رٹرننگ آفیسر اویس احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پی ایس ون جیکب آباد کیلئے رٹرننگ آفیسر اے ڈی سی ون جیکب آباد اور اسسٹنٹ انجنیئرہائی وے ڈویژن جیکب آباد ہوں گے ،پی ایس ٹو ٹُھل کیلئے رٹرننگ آفیسر فدا حسین عباسی سول جج اینڈ جوڈیڈشنل مجسٹریٹ ٹُھل اور اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹُھل اور منیجر زرعی ترقیاتی بینک ٹُھل مقرر پی ایس تھری گڑھی خیرو کیلئے رٹرننگ آفیسر شیس کھوسو سول جج اینڈ جوڈیڈنسل مجسٹریٹ گڑھی خیرو اور اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنرگڑھی خیرو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جیکب آباد کو مقررکیا گیا ہے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں