جیکب آباد: الیکشن ٹریننگ نہ کرنے والے محکمہ تعلیم کے 283ملازمین کی تنخواہ بند

ڈی ای اونے لیٹر لکھ کر نیشنل بینک ٹھل کے مینیجر کو متعلقہ عملے کو تنخواہ جاری کرنے سے روک دیا

جمعہ 1 جون 2018 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) الیکشن ٹریننگ نہ کرنے والے محکمہ تعلیم کے 283ملازمین کی تنخواہ بند کردی گئی ڈی ای اونے لیٹر لکھ کر نیشنل بینک ٹھل کے مینیجر کو متعلقہ عملے کو تنخواہ جاری کرنے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق 2018کے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کرائی جانے والی ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر محکمہ تعلیم ٹھل کے 283سے زائد ملازمین کی تنخواہ بند کردی گئی ہے اس حوالے سے ڈی ای او جیکب آباد عبدالجبار دایو نے ڈپٹی کمشنر کے زبانی حکم پر نیشنل بینک ٹھل کے مینیجر کوخط لکھ کر متعلقہ 283ملازمین کو تنخواہ جاری کرنے سے روک دیاہے دوسری جانب مہران ٹیچرزایسوسی ایشن کے حق نوازنوناری نے اساتذہ کی تنخواہیں بند کرنے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کو باضابطہ طریقے سے ٹریننگ کے متعلق آگاہ نہیں کیاگیاتھا اگر آگاہ کیاجاتا تو وہ ضرور ٹریننگ کرتے یہ محکمہ تعلیم کی نااہلی ہے ایکشن ضلعی تعلیمی افسرکے خلاف لیاجائے انہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم جیکب آبادمیں اساتذہ کی آئی ڈی اورتنخواہ بندکرکے ہمیشہ بلیک میل کیاجاتاہے اور رشوت خوری کی جاتی ہے یہ سلسلہ اب بندہونا چاہیے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں