جماعت اسلامی حلقہ بسم اللہ باغ جیکب آباد میں تقریب ختم القرآن کا اہتمام

جمعہ 1 جون 2018 22:21

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) جماعت اسلامی حلقہ بسم اللہ باغ جیکب آباد میں تقریب ختم القرآن کا اہتمام،جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہدہ اعجاز کی شرکت و خطاب تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ بسم اللہ باغ میں پہلے رمضان المبارک سے جاری دورہ قرآن کے اختتام پر ایک تقریب ختم دورہ القرآن کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی مہمان خاص نائب معتمدہ جماعت اسلامی سندھ شاہدہ اعجاز نے کہا کہ آپ بہنوں نے اس شدید ترین گرمی میں ماہ رمضان المبارک میں جو نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے دورہ القرآن کا اہتمام کر کے اور اس کو سمجھ کر پڑھنے کی جو کوشش کی ہے یہ ماہ صیام کے حق ادا کرنے کی ایک قابل تحسین اور،بہتریں کوشش و کاوش ہے جس کا اجر روزوں کی طرح اللہ پاک ہی آپ کو دے سکتا ہے تقریب میں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد خواتین بھی شریک تھیں انہوں نے مزید کہا کہ لفظ رمضان رمضا سے نکلا ہے جس کے معنی بارش کے ہیں، اور صوم کی معنی رک جانے کی ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس محفل قرآن میں آپ کے اوپر اللہ کی رحمت کی بارش ہے جس سے آپ گناہوں سے رک جاتے ہیں اور جو ہمارے اندر تقوی' کا باعث بنتا ہے ،اس محفل قرآن سے ہم کو سبق ملتا ہے کہ قرآن، رمضان اور تقوی' لازم ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت اس قدر برکتوں اور سعادتوں کی حامل ہے کہ باقی گیارہ ماہ مل کر بھی اس کی برابری و ہم سری نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں شاہدہ اعجاز نے نگران حلقہ بسم اللہ باغ بنت محمد حنیف کھوسہ کو مکمل تفھیم القرآن کے سیٹ کا تحفہ دیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں