جیکب آباد،محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو 8ماہ سے تنخواہ نہ ملی ،میل موبیلائزر کا احتجا ج اورعلامتی بھوک ہڑتا ل

بدھ 6 جون 2018 22:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو 8ماہ سے تنخواہ نہ ملی ،میل موبیلائزر کا احتجا ج اورعلامتی بھوک ہڑتا ل تفصیلات کے مطابق ایپکا پاپولیشن یونٹ کی جانب سے بہبودآباد ی محکمے کے میل موبیلائزرکو 8ماہ سے تنخواہیں نہ دینے پر ڈی پی ڈبلیو ظفر پل اوراکائونٹنٹ کے خلاف احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی اس موقع پر ایپکا ایجوکیشن پاپولیشن یونٹ کے صدرمحمد علی لاشاری ،عبدالخالق کیہر ،قربان سومرو ،رجب گولو،اکرم آرائیں اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی ڈبلیو اوراکائونٹنٹ ملی بھگت کرکے میل موبیلائزر کی تنخواہیں ہڑپ کرگئے ہیں جبکہ ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اورگھروں میں فاقہ کشی ہورہی ہے ہمارے بچے عید کی خوشیوںسے بھی محروم ہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ جلد تنخواہیںجاری کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں