بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلا ف علی محمد عوامی پارٹی کااحتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 جون 2018 17:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلا ف علی محمد عوامی پارٹی کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق علی محمدعوامی پارٹی کی جانب سے جیکب آبادمیں رمضان کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بلاجوازغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ چیئر مین دلمراد لاشاری ،بابل لہڑی،شاہد لاشاری ،بلاول دشتی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان اورشہریوںنے شرکت کی مظاہرین نے شہرکے راستوں پرمارچ کیااورنعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ سٹی ٹو ،شہباز ،بخاری سمیت دیگر ٖفیڈرزپر 12گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہری اورروزیدار سخت پریشا ن ہیں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں