ضلع جیکب آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، ملزم ٹی ٹی پسٹل سمیٹ گرفتار، چوری شدہ 9 موٹر سائیکلیں برآمد

بدھ 13 جون 2018 20:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ضلع جیکب آباد پولیس کی مختلف کاروائیاں، 01 ملزم ٹی ٹی پسٹل سمیٹ گرفتار، چوری شدہ 09 موٹر سائیکلیں برآمد ایس ایس پی نے چابیاں مالکان کے حوالے کیںکیس داخل تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات کے تحت سول لائین تھانہ ،سٹی تھانہ ،ایئر پورٹ تھانہ اوردوداپورتھانہ سمیت مختلف تھانوں کی پولیس کی جانب سے چوری اورچھینی گئی موٹرسائیکلوں کے ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 09موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں ایس ایس پی کے پی آراو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر غلام اصغر جروار نے ایک ملزم ظفر مغیری کو موٹر سائیکل چھینتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 چھینی کی گئی موٹر سائیکلیں پولیس نے برآمد کر لیںگرفتار ملزم ظفر ولد مٹھل مغیری کے خلاف تھانہ سول لائن پر مندرجہ ذیل ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت کیس داخل کر دئے گئے ہیںگرفتار ملزم ظفر مغیری ماضی میں بھی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہیاور 3 سال سزا یافتہ مجرم ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کے تحت مندرجہ ذیل کیسوں میں بھی چلان ہوچکا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر غضنفر علی پٹھان نے پولیس چھاپوں کے دوران چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمد کی ہیںعلاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپیکٹر غلام مصطفیٰ نندوانی نے پولیس چھاپوں میں چوری شدہ 03 موٹر سائیکل برآمد کیںاور ایس ایچ او تھانہ دوداپور سب انسپیکٹر محمد علی مھر نے چوری شدہ 01 موٹر سائیکل برآمدکی ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ نے اپنی آفیس میں 09 برآمد کی گئی موٹر سائیکل ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں، موٹر سائیکلوں کی برآمدگی پر مالکان نے ایس ایس پی جیکب آباد کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں