جیکب آباد:مسجد بابو محلہ میں شاندار تقریب ختم القرآن

جمعہ 15 جون 2018 19:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) مسجد بابو محلہ میں شاندار تقریب ختم القرآن تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی بابومحلہ مسجد میں تقریب ختم القرآن کا انعقاد کیاگیا جس سے نائب امیر جماعت اسلامی جیکب آبادمحمد حنیف کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کی اس دنیا میں موجودگی زندگی کی علامت ہے کیونکہ اللہ پاک نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد جبرائیل علیہ السلام کو تین بار زمین پر بھیجیں گے جو سب پہلے دنیا سے برکت کو اٹھا لے جائے گا کیا ہم اور آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ آج مال اور وسائل کی فراروانی ہے لیکن برکت نہیں اور یہاں تک کسی کے پاس وقت بھی نہیں کیونکہ وقت سے برکت اٹھ گئی دوسری بار وہ محبت کو اٹھا لے جائے گا جس سے گھر گھر میں بھائیوں،والدین،بہنوں اور رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے اور فساد عام ہوں گے جس کے لیے بھی ہم کو ایسے ہی محسوس ہو رہا کہ وہ قریب قریب ہونے کو ہے اور تیسری و آخری بار حضرت جبریل علیہ السلام آئے گا اور قرآن کے حروف و الفاظ کو اٹھا لے جائے گا جو قیامت کے برپا ہو جانے کی واضح نشانی ہوگی علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ قرآن حیات و دنیا کی موجودگی کی علامت ہے بس ہمیں چاہیے کہ قرآن سے جڑے رہیں یہی سلامتی کا راستہ اور دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے اس بابرکت تقریب میں انجنیئر اعجاز، ہدایت اللہ رند،سعید احمد سومرو، سید عمران،فیصل میمن, شاہد عباسی،ناظم حلقہ بابو محلہ محمد اسماعیل جکھرانی کے علاوہ بڑی تعدادمیں اہل محلہ شریک تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں