جیکب آباد :ایم ایم اے کے امیدواروں کامبارکپور پہنچنے پر استقبال

شہر کا گشت،سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایم ایم اے کی جانب سے زبردست مظاہرہ،دھرنا روڈ بلاک ٹریفک معطل

ہفتہ 23 جون 2018 18:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ایم ایم اے کے امیدواروں کامبارکپور پہنچنے پر استقبال،شہر کا گشت،سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایم ایم اے کی جانب سے زبردست مظاہرہ،دھرنا روڈ بلاک ٹریفک معطل تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے اورجے یوآئی ضلع جیکب آبادکے صدر اور جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196کیامیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری اور صوبائی حلقہ پی ایس ون جیکب آبادکے امیدوار حاجی دیدارلاشاری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کی ورک کرنے کے بعد مبارکپور شہر پہنچے جہاں سینکڑوں شہریوں اورکارکنان شہرکی اہم بس اسٹاپ کے قریب شاندار استقبال کیا شہرکے مختلف راستوں پرمارچ کیا اورکتاب کو ووٹ دوکے نعرے لگائے بعدازاں جامع مسجد سے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ جے یوآئی کے ضلعی امیرڈاکٹر اے جی انصاری،جماعت اسلامی کی ضلعی امیرعبدالحفیظ بجارنی،ملت جعفریہ کے رہنماء عمران علی بھٹو، دیدارعلی لاشاری،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،عبدالستار بھٹو،حاجی محمد عثمان بھٹو،مولانا محمد حامد بمبل،مولانا سراج احمد ٹانوری،غلام سرور کھوسو،کرم اللہ مہر،مولانا مسعود احمد ٹانوری ودیگررہنماؤں اور شہریوں احتجاجی مظاہرہ نکال کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا،مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے مظاہرین نے دھرنا دے کر جیکب آباد،کندھ کوٹ اورٹھل سے آنے اورجانے والا راستہ بند کردیا جس کے باعث ایک گھنٹے تک ٹریفک معطلرہی،مظاہرین پانی نہیں کیوں بھلا کربلا کربلا،سندھ کی زمینیں بنجر ہونے سے بچاؤ،عوام پینے کے پانی کی فرہمی بحالی کی جائے جیسے نعرے درج تھے اس موقع پر پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیاگیاجس سے ایم ایم اے کی ضلعی صدر اوراین اے 196کے امیدوارڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی جیکب آباد سمیت پوری سندھ میں پانی کی قلت کے باعث عوام سخت پریشان ہے،ضلع جیکب آباد میں 70فیصد پانی سینکے کے باعثپانی زہریلا پانی عوام استعمال کرنے پر مجبورہے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پورے ضلع میں پینے کاپانی یا زمین میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے عوام گدھا گاڑی والوں سے آلودہ پانی مجبوراًپیسوں کے عیوض خریدکررہی ہے اورگندگی سے بھرا آلودہ اور زہریلا پانی استعمال سے ملیریا،بخا ر،خارش،گیسٹرواورجلدی امراض جیسے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ آبادگاروں کو وقت پر پانی نہ ملنے کے باعث بیج خراب ہوجاتاہے اورکروڑوں روپے کانقصان کااندیشہ اور لاکھوں ایکڑ پر مشتمل زمینیں بنجر ہونے کاامکان ہے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحفیظ بجارانی نے کہاکہ آبادگاروں اورکسانوں ایک مہینہ قبل قرض پر بیج لے کر فصل تیار کیں اورزمین پر خرچ کیا پر پانی کی قلت کے باعث آباد گارمشکلات کا شکار ہیں اوران کا گزربسر کا دارومدار بھی زراعت پرہے اگر اس ماہ کے آخر میں شاخوں اور نہروں پر پانی نہ اآیاتو بڑی تباہی کا خدشہ ہے پی ایس ون جیکب آباد کے امیدوار دیدارعلی لاشاری کے امیدوار دیدارعلی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل پانی کی قلت کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی قیمتی فصل سڑ کر تباہ ہونے کے باعث بڑانقصان ہواہے پینیکے پانی کی کمی بھی کشیدہ صورتحال اختیار کرگئی ہے جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی کمی کے باعث زرعی فصل کے ساتھ ساتھ انسانوں،جانوروں کے لیے بھی پانی موجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پانی کی کمی ختم کرنے کے لیے عملی قدم اٹھائیں کسانوں،آبادگاروں کی زرعی فصل کو مزید تباہی سے بچایا جائے دوسری جانب جامع مسجد مبارکپور میں ایک انتخابی جلسے سے صوبائی قیادت کے رہنماؤں نے کہاکہ ایم ایم اے ہر انسان کو بنیادی سہولیات کی ضمانت دے رہی ہے اسپتال میں مفت اور معیاری علاج بہتر تعلیم،شرح خواندگی میں اضافی،سائنسی،تکنیکی،اورروحانی نظام تعلیم کو خاص دھیان دیاجائے گا کسانوں،آبادگاروں کو جائز اورفوری معاوضے،مفت بیج،دھان،اورزرعی ٹیوب ویل کے لیے سستی بجلی فراہم کی جائے گی اورغیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کرکے ملک اور عوام کو خوشحالی کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں