جیکب آبادسٹی ٹومیں بجلی کا 15گھنٹے کا طویل بریک ڈائون

شدید گرمی سے مکین تڑپ اٹھے متعدد بیہوش ہو کر ہسپتال جا پہنچے

جمعہ 29 جون 2018 20:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سٹی ٹومیں 15گھنٹے کا طویل بریک ڈائون شدید گرمی سے مکین تڑپ اٹھے متعدد بیہوش 11ہزار وولٹ کی تار گرنے کا بہانہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی ٹوفیڈر پر گزشتہ روز 15گھنٹے سے طویل بجلی کا بریک ڈائون کیاگیارات 9بجے سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے اے ڈی سی کالونی سمیت دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے شدید گرمی میں بجلی کے 15گھنٹے کے طویل بریک ڈائون کے باعث علاقے کے لوگ تڑپ اٹھے محمد رضا،گلشیرسمیت متعددافراد کے بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب 9بجے سے 12تک بجلی بند رہی پندرہ منٹ چلنے کے بعد بجلی پھر بحال نہیں ہوئی سیپکو حکام کو شکایات کے باوجود کوئی تدار ک نہیں کیاگیا ایل ایس نے کہاکہ 11ہزاروولٹ کی تارگری ہے اب بجلی صبح بحال ہوگی لیکن بجلی دوپہر ایک بجے بحال ہوئی ہے لائین سپریڈنٹ نے جمپر کاٹ کر آدھے علاقے کی بجلی بحال کی جبکہ آدھا علاقہ بجلی سے محروم تھا سیپکو حکام کارویہ قابل افسوس ہے اگر اسی وقت تار جوڑ دی جاتی تو عوام کو اتنی تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑتی ایکسیئن جیکب آباد اورچیف سیپکو نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں