ْجیکب آبادکے قومی حلقے پر 11اور تین صوبائی حلقوں پر 39امیدوار مدمقابل حتمی فہرست جاری کردی

ہفتہ 30 جون 2018 17:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) جیکب آبادکے قومی حلقے پر 11اور تین صوبائی حلقوں پر 39امیدوار مدمقابل حتمی فہرست جاری کردی گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقے این اے 196پر میر علی گوہر شہلیانی ،اسلم ابڑوجبکہ پی ایس ون جیکب آبادپر میر راجہ خان جکھرانی ،لیاقت لاشاری،عبدالجبار لاشاری ،پی ایس ٹوٹھل پر الٰہی بخش بھٹی اور پی ایس تھری گڑھی خیروپر علی گوہر شہلیانی دستبردار ہوگئے جس کے بعد جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196پر 11اور جیکب آباد ،ٹھل اور گڑھی خیرو کے صوبائی حلقے پر 39امیدوار مدمقابل ہیں قومی اورصوبائی حلقوں پر پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں