جیکب آباد کے عوام نے چپ کاروزہ توڑ دیا،امیدوار نے ہاتھ جوڑ لیے، ووٹر کو منانہ سکے، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

پیر 2 جولائی 2018 17:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) جیکب آباد کے عوام نے چپ کاروزہ توڑ دیاپی پی پی نے کون سے ترقیاتی کام کیے ہیں جو ووٹ دیں پی پی امیدوار کو پھول باغ محلہ کے مکین نے کھری کھری سنادیں امیدوار نے ہاتھ جوڑ لیے ووٹر کو منانہ سکے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوگئی تفصیلات کے مطابق موجودہ عام انتخابات میں جیکب آبادکی عوام نے چپ کا روزہ توڑدیاہے انتخابی مہم کے سلسلے میں پھول باغ محلہ میںگھرگھر ورک کرنے والے جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس ون کے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر اورنگزیب خان پہنور کو ایک ضعیف شخص نے کھری کھری سنادیں ضعیف شخص نے کہاکہ پی پی نے کون سے ترقیاتی کام کیے ہیں جو ووٹ دیں پانچ سالوں میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں روڈ راستے تباہ ہیں کس بنیاد پر آپ کو ووٹ دیں پی پی امیدوار نے ووٹر کے سامنے ہاتھ جوڑلیے اوربی بی شہید کے واسطے دیے پراس کے باوجود بھی ناراض ووٹر کو نہ مناسکے جس پر پی پی امیدوارنے وارڈ ممبر طاہر پیرزادہ کوبلاکر سفارش کی لیکن بوڑھے ووٹر نے صاف جواب دے دیا اور پی پی امیدوار کو مایوس واپس جاناپڑا ایسی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں