پی پی عوامی پارٹی ہے جو شہید بینظیر بھٹوکے مشن کو پورا کرنے میں دن رات مصروف ہے، میر اعجاز حسین جکھرانی

پیر 2 جولائی 2018 22:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے افضل خان کھوسو روڈ پرپیپلز پارٹی کی حمایت میں خواتین کے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے پی پی کے نامزد امیدوار میر اعجاز حسین جکھرانی ،میر اورنگزیب پہنور ،علی محمد عوامی پارٹی کے چئیر مین دلمراد لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی عوامی پارٹی ہے جو شہید بینظیر بھٹوکے مشن کو پورا کرنے میں دن رات مصروف ہے ہم بی بی کے جانثار ہیں بی بی کے نمائندوں کو 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کے فراہمی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جلسے سے شاہدلاشاری ،بابل لہڑی ،بلاول دشتی ،کاشف شیخ ،دائم سنجرانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں