جیکب آبادمیں پی پی پی کے انتخابی کیمپ ویران کیمپ لگانے والے وارڈ ممبر بھی کیمپ سے غائب

منگل 3 جولائی 2018 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء)جیکب آبادمیں پی پی پی کے انتخابی کیمپ ویران کیمپ لگانے والے وارڈ ممبر بھی کیمپ سے غائب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پی پی اور پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی مہم زور شورسے جاری ہے وارڈ ممبران کو اپنے علاقوں میں انتخابی کیمپ قائم کرنے کے لیے پارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر نقد رقوم کام کرنے کے باوجود اکثر علاقوں میں کیمپس قائم نہ ہوسکے وارڈ نمبر 28میں قائم کی گئی کیمپ ویران ہے کیمپ قائم کرنے والا وارڈ ممبر بھی کیمپ پر موجود نہیں پی پی کی انتخابی کیمپ کی ویرانی سے عوام کی بیزاری ظاہرہوتی ہے علاقے کے لوگوں کا کہناہے کہ وارڈ 28سمیت اے ڈی سی کالونی اوردیگر علاقے پی پی کا گڑھ ہیں یہاں پر ترقیاتی کام نہ ہونے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام سخت برہم ہیں وارڈ ممبران عوامی مزاحمت کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں کیمپ توقائم کرلئے گئے لیکن انتخابی کیمپ ویران پڑے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں