جیکب آباد کی مقامی عدالت نے منشیات کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر12سال قید کی سزا سنا دی

منگل 3 جولائی 2018 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 12سال 6ماہ اور 60ہزار جرمانے کی سزا سنا دی تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور اسپیشل جج نارکو ٹکس منور علی لودھی کی عدالت نے دس کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم اکبر بروہی کو 12 سال، 6 ماہ قید اور 60ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم سنا دیاجرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو 9ماہ مزید قید کاٹناہوگی واضح رہے کہ ملزم کو سی آئی اے پولیس کے انچارج محمد سلیمان پٹھان نے خفیہ اطلاع ملنے پر جون 2016میں ڈنگڑی پل ٹھل روڈ سے گرفتار کیا تھا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں