جیکب آبادمیں پی پی اختلافات کا شکار ضلعی صدر نے استعفیٰ دے دیا

بدھ 4 جولائی 2018 19:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں پی پی اختلافات کا شکار ضلعی صدر نے استعفیٰ دے دیا ،پارٹی فیصلوں پربائی پاس کیاگیا :میر لیاقت لاشاری تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی اختلافات کاشکار ہوگئی ہے پی پی پی کے ضلعی صدرمیرلیاقت لاشاری نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دی ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر میرلیاقت لاشاری نے بتایاکہ پارٹی کے اہم فیصلے مجھے بائی پاس کرکے کیے گئے جلد پریس کانفرنس کروں گا ورکرکے طورپرکام کرتارہوںگا،ذرائع کے مطابق سردار جلال خان لاشاری کے متعلق فیصلے پر اعتماد میں نہ لینے پر میر لیاقت خان نے ناراض ہوکر استعفیٰ دی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں