پیپلزپارٹی شہیدبھٹو کی جانب سے 5جولائی کو یوم سیاہ منایاگیا

جمعرات 5 جولائی 2018 16:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی شہیدبھٹو کی جانب سے 5جولائی کو یوم سیاہ منایاگیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے 5جولائی کویوم سیاہ کرکے منایاگیا کارکنان نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے ضلعی آفس پر ایک اجلاس ضلعی صدرندم قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں یوتھ کے ضلعی صدر نورمحمد منجھو ،سپاف کے مظہر ابڑو، سلیم بروہی،جاوید ابڑو،فہیم واگھو ،خالد برڑواور دیگرنے شرکت کی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5جولائی 1977کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کاتختہ الٹ کر عوامی حکومت پر قبضہ کیاگیاجس کے باعث اس دن کو یوم سیاہ کرکے منایاجارہاہے دوسری جانب ضلعی صدر نے جیکب آبادکے سابقہ صدر عبدالسمیع سومرو ،جنرل سیکریٹری ریاض لاشاری،سینئر نائب صدرعباس سومرو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقاررند،سپاف کے ضلعی صدر احمد علی عمرانی ،جنرل سیکریٹری مظہر ابڑو، نائب صدر فیاض لاشاری ،یوتھ شہید بھٹوصدرنورمحمد منجھو ،جنرل سیکریٹری محمد علی شیخ ،سٹی صدر اکرم تھیم جنرل سیکریٹری نثار ٹانوری ،سینئر نائب صدرعمران ابڑواورآفس سیکریٹری قربان ہانبی کو مقررکیاگیااجلاس میں پی پی شہیدبھٹو لیڈیزونگ کی رہنماء اور پی ایس 2کی امیدوار فیروزاںلاشاری کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا اعلان کیاگیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں