جیکب آباد،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

جمعرات 5 جولائی 2018 23:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس جیکب آبادکے ملازمین کا پے فکسیشن،کوٹہ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ندیم پٹھان،برکت عمرانی،حسن گولو،لعل جان بروہی،طارق سومرو،اصغربھٹؤ کی قیادت میں احتجاج کیاگیا مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اورخطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23ماہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ منظؤرنہ ہونے،آرڈیننس ملازمین کی پے فکسیشن،سن کوٹہ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے اوربھرتیوں میں رکاوٹیں ختم کرنے اور کچے ملازمین کو مستقل کرنے کامطالبہ کیاگیا انہوں نے مزدوروں کو اپیل کی کہ 10جولائی کو ہیڈآفس کراچی میں ہونے والے جنرل باڈی اجلاس اوراحتجاج میں شرکت کریں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں