جیکب آبادکسٹم چوکی کے قریب ٹرک نے پولیس اہلکار کوکچل دیا ، ڈرائیور گرفتار

جمعرات 5 جولائی 2018 23:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) کسٹم چوکی کے قریب ٹرک نے پولیس اہلکار کوکچل دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے آبادتھانہ کی حدودمیں واقع بائی پاس روڈ پرکسٹم چوکی کے قریب ٹرک کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار نصراللہ پیچوموقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس اہلکار ڈیوٹی سے گھر واپس جارہاتھاپولیس نے ٹرک نمبرSI857کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور محمد حسن مری کو گرفتارکرلیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں