کسی امیدواریا شخص نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈی آر او

جمعہ 6 جولائی 2018 16:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ڈی آراوکا اجلاس امیدواروں کی ووٹرزکوہراساں کرنے اورووٹ خریدنے کی شکایات اگر کسی امیدواریا شخص نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی :ڈی آراو منور لودھی تفصیلات کے مطابق الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفسیر منور علی لودھی کی صدارت میں ضلع جیکب آبادکے امیدواروں کا اجلاس ہوا جس میں ڈی سی عمران علی ،ایس ایس پی شوکت کھٹیان ،ضلع الیکشن کمشنر پرویزکلوڑ ،رٹرننگ آفیسرعبدالباقی بھٹو ،اویس ابڑو ،شیش کھوسوودیگرنے شرکت کی ڈی آراونے کہاکہ 2018کے عام انتخابات کو صاف اورشفاف بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے امیدوار ضابطہ اخلاق پر پابندی سے عمل کریں تاکہ انتخاب کا عمل یقینی بنایاجاسکے ڈی آراونے کہاکہ کسی امیدوار یاشخص کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اگرکوئی امیدوار خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیاتو اس کے خلاف الیکشن کمیشن ایکٹ 2017کے تحت کاروائی کی جائے گی پہلی وارننگ میں 50ہزار جرمانہ عائد کیاجائے گا اگر پھر بھی امیدوارکی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو امیدوارکی کی اہلیت کو مستردکیاجاسکتاہے ڈی سی کو ضلعی مانیٹرنگ آفیسر مقررکیاگیاہے جن کی نگرانی میں مانیٹرنگ آفیسراور عملہ امیدواروں کی شکایات کا ایکٹ کے تحت جائزہ لے کر ازالہ کرے گا انہوںنے کہاکہ پولنگ عمل کو شفاف اور غیر جانبدار رکھنے کے لیے قانون نافذکرنے والے ادارے رینجر ز،پولیس بھرپور تعاون کرے گی اجلاس میں اکرم ابڑو، اعجازجکھرانی ،سردارسخی عبدالرزاق کھوسو،ممتازجکھرانی ،مولا بخش سومرو ،ڈاکٹر سہراب سرکی ،زیب خان پہنور ،سجاد علی بلیدی اوردیگرنے ووٹرزکو ہراساں کرنے ووٹ خریدنے کی شکایت کی اورانتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کاکہا اجلاس میں حلقے کی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ مقررکرنے خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر خواتین عملے کی تقرری ،زائد المعیاد شناختی کارڈ رکھنے والے ووٹرزکے ووٹ ڈالنے ،انتخابی مہم کے دوران بے جا خرچ کرنے ،اختیار اور پیسے کے غلط استعمال کوروکنے ،پارٹی جھنڈوں امیدواروں کی تصاویر اور پینافلیکس لگانے سمیت دیگرمعاملات پر گفتگو کی گئی پی ٹی آئی کے اکرم ابڑونے گزشتہ الیکشن میں پکڑے گئے جعلی شناختی کارڈ ڈی آراوکو دکھائے جس پر ڈی آراونے تحقیقات کا حکم دیاانہوںنے کہاکہ الیکشن کو پرامن اورصاف شفاف بنانے کے لیے تمام ذرائع بروکار لائے جائیں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں