عام انتخابات میں افسران اورملازم حاضری کویقینی بنائیں کسی کے دبائو میں کام نہ کریں،ڈی سی عمران علی

فرائض کی ادائیگی ایماندار ی سے ادا کرتے رہیں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی : اجلاس سے خطاب

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) ڈی سی عمران علی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں افسران اورملازم حاضری کویقینی بنائیں کسی کے دبائو میں کام نہ کریں فرائض کی ادائیگی ایماندار ی سے ادا کرتے رہیں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آبا د عمران علی کی صدارت میں کمیٹی روم میں عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی شوکت کھٹیان ،کرنل طاہرسمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ عام انتخابات کے دوران افسران اورملازم فرائض کی ادائیگی ایمانداری ،حب الوطنی اورقومی جذبے سے کریں انتخاب کاعمل صاف شفاف رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی میں اپنی ٹیم اورافسران کے ساتھ ہوں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ افسران کو کسی کے دبائو میں کام کرنے کی ضرورت نہیں وہ بالکل آزادی سے الیکشن کے دوران کام کریں اور صاف شفاف غیرجانبدارانتخابات کو یقینی بنائیں ڈی سی نے کہاکہ 2018کے الیکشن کے آخری ہفتے میں کوئی بھی ملازم چھٹی نہیں کرسکتا 24اور25جولائی کو ڈی سی آفس میں سیل قائم کیاجائے گا جو دن رات کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں