جیکب آباد، پی ٹی آئی کی شاندارریلی پارٹی گیتوں پر رقص نعرے، جلسہ عام عوام کاجذبہ ،جوش اورولولا ،پیار دیکھ کرخوشی ہوئی ہے :محمد میاں سومر

ہفتہ 7 جولائی 2018 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک زبر دست ریلی محمد میاں سومرو،اسلم ابڑوکی قیادت میں نکالی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں ،کارکنان اورحامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورپارٹی گیتوں پررقص کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں نعرے لگائے بعدازاں افضل خان کھوسوروڈ پر ایک بڑے جلسہ عام کاانعقاد کیاگیا جس سے پی ٹی آئی کے این اے 196پر نامزدامیدوار محمد میاں سومرونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا جوش ولولا اورمحبت دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جیکب آبادکی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہاہوں عوام میراساتھ دیں انہوںنے کہاکہ ووٹ لینے والوں نے جیکب آبادکی عوام کو کچھ نہیں دیا جبکہ فراہمی آب کا میگا منصوبہ بھی جان بوجھ کر ناکام کرکے شہریوں کو پینے کے صاف پانی سے بھی محروم کیاگیا کامیاب ہوکر عوام کی دولت لوٹنے والوں کااحتساب کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس کرائی جائے گی جو شہرکی بھلائی کے لیے خرچ ہوگی پی ایس ون جیکب آباکے امیدوار اسلم ابڑو نے کہاکہ جیکب آبادکی عوام اب بیدارہوچکی ہے شکست مخالفین کامقدرہے پی پی کو شہرمیں مختلف مقامات پر عوامی مزاحمت کاسامناہے اب پی پی کے امیدوار عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں پیسوں کے ذریعے ووٹرزکوخریدناچاہتے ہیں پر یہ ان کی بھول ہے 25جولائی کاسورج جیکب آبادکی عوام کے لیے تبدیلی کادن ہوگاجلسے سے میر اصغر خان پہنور،اکرم ابڑو،احمدعلی بروہی ،انور سومرو ،انوررند ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں