جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کے تحت الیکشن کے سلسلہ میں ورکر کنونشن کا انعقاد

پیر 9 جولائی 2018 23:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کے تحت المرکز ہال جیکب آباد شہر میں 25 جولاء 2018 الیکشن کے سلسلہ میں ورکر کنونشن منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص عطیہ نثار ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 50 فیصد خواتین اپنا ایک وجود رکھتی ہیں جن کا ملکی معاملات اور اہم فیصلوں میں ایک کلیدی کردار ہے ملک میں اس وقت ساڑھے 10 کروڑ ووٹرز میں سے 4 کروڑ 70 لاکھ کے قریب خواتیں ووٹر ہیں علاوہ ازیں فاٹا میں 4 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز ہیں جبکہ صرف سندھ میں خواتیں ووٹرز 1 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں ایسے میں جماعت اسلامی جس کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے قوانین کا نفاذ ہے خواتیں کیسے دور رہ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 جولاء 2018 الیکشن کا انعقاد دراصل ہم بہنوں کے لیے اس ملک کی قسمت،اپنے بچوں کے مستقبل کو اندیھروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانے اور ملک میں ایک صاف ستھری ایماندار محب وطن خیر کے جذبے سے لبریز قیادت کو لانے کا زبردست موقع ہے یاد رہے کہ ملک مسلکی، رنگ و نسل،علائقے اور قبیلے کی سوچ سے بالاتر ہوکر ایک ہی جھنڈے تلے جس پر اللہ اکبر کا نعرا درج ہے ایم ایم اے کی صورت میں اس ملک میں رحمت بن کر موجود ہے ہمیں چاہیے کہ ہم دن رات ایک کرکے فروعی اختلافات سے بالاتر ہوکر کتاب کو ووٹ دیں اور دنیا کو باور کرا دیں کہ ہم خواتین پاکستان بھی مردوں کے شانہ بشانہ اللہ اور اس کے رسول محمد مصطفی ' کا نظام لانا چاہتی ہیںاس موقع امیدوار پی ایس ون حاجی دیدار علی لاشاری اور انچارج صوبائی سیاسی سیل و نائب ناظمہ جماعت اسلامی سندھ رخشندہ اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کا نفاذ محنت اور وقت مانگتا ہے اور اب وقت کم اور کام زیادہ ہیں اس لیے بغیر وقت ضائع کیے گھر گھر حق کا پیغام پہچائیں اور عوام کو کتاب کا نشان ذہن نشیں کرائیں تاکہ الیکشن کے دن ان کو صرف کتاب اور ایم ایم اے کے امیدوار یاد ہوں اور ہم اس شب اللہ کے حضور اپنی کامیابی پر سجدہ ریز ہوں ۔

اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہدہ اعجاز ناظمہ، ضلع و شہر نگینہ عبدالرسول اور امہ حسیب کے علاوہ نظم اور شہر بھر سے بہت بڑی تعد اد خواتین کی شریک تھی ۔#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں