جیکب آباد: الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی

بلدیاتی نمائندے سرعام انتخابی مہم چلانے لگے بغیر اجازت کے شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں نے کیمپس بھی قائم کرلیں

منگل 10 جولائی 2018 23:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی بلدیاتی نمائندے سرعام انتخابی مہم چلانے لگے بغیر اجازت کے شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں نے کیمپس بھی قائم کرلیں ضلع انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی جیکب آبادمیں سرعام خلاف ورزی کی بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے کھلے عام انتخابی سرگرمیاں کی جارہی ہیں جبکہ کئی بلدیاتی ممبر کارنر میٹنگز بھی کروارہے ہیں اورانتخابی مہم بھی چلارہے ہیں جبکہ دوسری جانب شہرکے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی کیمپس بھی قائم کی گئی ہیں جس کی انتظامیہ سے اجازت بھی نہیں لی گئی الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں