جیکب آباد،مختلف برادریوں کے نوجوانوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان

منگل 10 جولائی 2018 23:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) مختلف برادریوں کے نوجوانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان سے پٹھان ہائوس میں ملاقات کرکے مختلف برادریوں کے نوجوان نعیم سولنگی ،فرخند کلوڑ،عبدالوحید گولو،شہزادمستوئی اوردیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر رازخان نے شمولیت کرنے والوں کو پی ٹی آئی کامفلر اورٹوپی پہنائی رازخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ میں تیز ی سے مقبول ہوتی جارہی ہے اور لوگ جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں پی پی سے بیزار عوام نے اب تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں