جیکب آباد،زرعی پانی کی قلت کے خلاف ایم ایم اے کا انتخابی مہم کے دوران عوامی شکایات پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا نعرے

منگل 10 جولائی 2018 23:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) زرعی پانی کی قلت کے خلاف ایم ایم اے کا انتخابی مہم کے دوران عوامی شکایات پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا نعرے تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے زرعی پانی کی قلت کے خلاف نصیر شاخ سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ایم ایم اے کے ضلعی صدراور این اے 196پر ڈاکٹر اے جی انصاری،سید باسط شاہ،مولانا عبدالجبار رند،عبدالمالک گھنیو،بقا محمد چھجن اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیاجس میں علاقے کے لوگوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ایم ایم اے امیدوار انتخابی مہم کے دوران نصیر شاخ پہنچے تھے جہاں انہیں مقامی لوگوں نے زرعی پانی کی قلت کی شکایات کیں جس پرنصیر شاخ پر زبردست احتجاج کیاگیا اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اپنی تقریرمیں کہاکہ جیکب آبادمیں زرعی پانی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام عذاب میں ہے زمینیں پانی کی قلت کی وجہ سے بنجر بن گئی ہیں اور لگایاگیابیج بھی خراب ہورہاہے اور آبپاشی حکام نیندمیں سوئے ہوئے ہیں دیہاتیوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ مخصوص لوگوں کے کہنے پر آبپاشی حکام نے ہماراپانی بند کیاہے اگر پانی جلد فراہم نہ کیاگیاتو ہزاروں ایکڑپر زمین میں لگایا گیا بیج جل جائے گا اورآبادگاروں کو بڑا نقصان ہوگا اگر پانی نہ دیاگیاتو پورے ضلع میں آبپاشی حکام کا گھیرائو کریں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں