جیکب آباد،ووٹ دینے سے انکار پر بیوپاری کو منڈی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

منگل 10 جولائی 2018 23:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) ووٹ دینے سے انکار پر بیوپاری کو منڈی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ووٹ کے حصول کے لیے مختلف طریقے اختیارکیے جارہے ہیں کسی کومنت سماجت توکسی کو دھمکایا اورڈرایابھی جارہاہے تو کسی پر پابندی عائد کی جارہی ہیں گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کو ووٹ دینے سے انکار کرنے پر مویشی کے بیوپاری جئندٹالانی کو مویشی منڈی میں داخل ہونے سے روک دیااس حوالے سے رابطہ کرنے پر جئنڈ ٹالانی نے بتایاکہ پی پی کوووٹ دینے سے انکار پر انتقامی کاروائی کانشانہ بنایاجارہاہے ووٹ ضمیر کی آوازہے ڈرنے اورجھکنے والانہیں رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں