جیکب آبادمیں پی پی کے متعدد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میںشامل ہوگئے

بدھ 11 جولائی 2018 21:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں پی پی کے متعدد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میںشامل ہوگئے سردار زادہ قادربخش کھوسو ،حاجی افضل کھوسو ،فولاد خان لوہراوردیگر ضلع ممبران نے پی پی کوالوداع کہہ دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے متعدد ضلع ممبران کی وکٹیں گرگئیں متعدد بلدیاتی نمائندوں نے پی پی چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے جن میں ضلع ممبر سردارزادہ قادربخش خان کھوسو،حاجی افضل کھوسو،فولاد خان لوہر،ندیم کھوسو،یوسی چیئر مین کوٹ جنگو ظفر کھوسو،یوسی چیئرمین کریم بخش خان محمد کھوسو اوردیگر شامل ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں