جیکب آباد، الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹھل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو وارننگ جاری

بدھ 11 جولائی 2018 23:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹھل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو وارننگ جاری تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹھل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین زوہیب سرکی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اورڈی سی عمران علی نے وارننگ جاری کی ہے زوہیب سرکی ٹھل میں پی پی امیدوارکی انتخابی مہم چلارہے تھے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی ایم او اورڈی سی عمران علی نے بتایاکہ شکایات پر ٹھل میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کو وارننگ دی گئی ہے انہوںنے بتایاکہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بڑی شکایات ملی ہیں محکمہ تعلیم اور سیپکو کے ملازم کو الیکشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وارننگ دی گئی ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے شوکازبھی جاری کیاجائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ شہرکے راستوں پر انتخابی کیمپ کی اجازت نہیں وہ ختم کرائی ہیں اگر کسی کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نظر آئے تو فوراًآگاہ کرے کاروائی کی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں