جیکب آباد، رینجرزاور پولیس کاگڑھی خیرو شہر میں مشترکہ آپریشن ،سنگین جرائم میں مطلوب ملزم بارودی مواد اوراسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 13 جولائی 2018 23:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) رینجرزاور پولیس کاگڑھی خیرو شہر میں مشترکہ آپریشن سنگین جرائم میں مطلوب ملزم بارودی مواد اوراسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڑھی خیرو شہرکے شہلیانی محلہ میں رینجرزاورپولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم ذوالفقارشہلیانی کو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے اس سلسلے میں ایس ایچ اوگڑھی خیرو منظورچانڈیونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر شہلیانی محلہ میں کاروائی کی تو ملزم نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی چارگھنٹے کے مقابلے کے بعد سنگین جرائم میں مطلوب ذوالفقار شہلیانی کو گرفتارکیا ہے ملزم کے سرکی قیمت 10لاکھ روپے رکھی گئی تھی ملزم سے خودکش بم میں استعمال ہونے والے بارودی مواد،کلاشنکوف،دوڈبل بیرل بندوق،ایک ایل ایم جی،3پسٹل سمیت 450شراب کی بوتلیں برآ مد کی گئی ہیں انہوں نے بتایاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جارہے ہیں جلد ان کو بھی گرفتارکرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں