واٹر کمیشن کا جیکب آبادکے فراہمی آب کے منصوبے کادورہ جاری کام کاجائزہ لیا

امیر مسلم ہانی کو واٹرسپلائی سے مضر صحت پانی فراہم کرنے اور یو ایس ایڈ کے ناقص کام کی شکایات

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) واٹر کمیشن کا جیکب آبادکے فراہمی آب کے منصوبے کادورہ جاری کام کاجائزہ لیا امیر مسلم ہانی کو واٹرسپلائی سے مضر صحت پانی فراہم کرنے اور یو ایس ایڈ کے ناقص کام کی شکایات تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی نے گزشتہ روزجیکب آبادپہنچے اور واٹر سپلائی کا دورہ کرکے یوایس ایڈ کی جانب سے دوسرے لیگون کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس موقع پر سیکریٹری آبپاشی،ڈی سی جیکب آباد عمران علی ،یوایس ایڈ کے ایس ایم شاہد ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے عبدالوہاب سہتو ،ٹی ایم او ودیگر ان کے ہمراہ تھے ایس ایم شاہد نے امیر مسلم ہانی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ واٹر سپلائی کی 6نئی موٹریں منگوائی ہیں نیا جنریٹر اور ٹرانسفارمر بھی خریدے ہیں جوجلد نصب کیے جائیں گے پانی کی فراہمی بھی جلد شروع ہوگی اس موقع پر واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی کو میڈیا نے شکایت کرتے ہوئے بتایاکہ موجودہ واٹر سپلائی سے شہریوں کو بغیر پھٹکی اور کلورین کے مضر صحت پانی فراہم کیاجارہاہے اور شہرمیں یوایس ایڈ کی جانب سے پانی کی لائین بچھانے کے لیے شہرمیں گڑھے کھود کر کھنڈربنادیاگیاہے بروقت روڈ سے ملبہ بھی ہٹایانہیں جاتااورنہ ہی روڈ کی مرمت کی جاتی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامناہے جس پر امیر مسلم ہانی نے کہاکہ شہری صبرکریں انہیںجلد پینے کاصاف اورشفاف پانی ملے گا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں