جیکب آباد میں ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری

ْ پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں اورجے یوآئی کارکنان روڈ پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرہ کیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں اورجے یوآئی کارکنان روڈ پر نکل آئے زبر دست مظاہرہ پنچ گلی چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں این اے 196پر ڈاکٹر ایجی انصاری اورپی ایس تھری گڑھی خیرو پر اسرارکھوسوکی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں غلام شاہ ،رسول آباد ،دوداپور ،گوٹھ جکھرا،شیرانپور،داؤ،حشمت آباد اورخداآبادسمیت دیگر دیہاتوں اور علاقوں کا دورہ کرکے کارنر میٹنگز کیں اور لوگوںکو کتاب کوووٹ دینے کی اپیل کی بعدازاں گڑھی خیرو شہرمیں جامع مسجد شیرازسے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا زرعی پانی کی قلت کے خلاف جے یوآئی اور ایم ایم اے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا سلیم اللہ بروہی ،حاجی عباس بنگلانی ،مختیار احمد کھوسو، شاہ مراد جکھرانی ،اسد اللہ حیدری ،ہادی بخش بروہی اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا جس میں مظاہرین اورآبادگاروں کے ہاتھوں میں سوکھے ہوئے بیج ،بیر اورپلے کارڈ تھے جن پر زرعی پانی کی قلت نامنظور،کتاب ووٹ کانعرے درج تھے مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مار چ کیا اورپنج گلی چوک پر دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر ایم ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیگاری کینال کے ٹیل میں پانی کی قلت کی وجہ سے بحران پیداہوگیاہے پانی کے بجائے وہاں مٹی اڑ رہی ہے آبادگاروں کی جانب سے دھان کا بویا گیا بیج جل رہاہے جس سے کروڑوں روپے کے نقصان کااندیشہ ہے جو آبادگاروں اور کسانوں سے بڑی ناانصافی ہے انہوں نے الزام لگایاکہ محکمہ آبپاشی کے حکام کچھ کرنے کوتیارنہیں آبپاشی حکام کے خلاف کاروائی کرکے آبادگاروں کو پانی فراہم کیاجائے کیونکہ آبادگاروں کی معیشت کادارومدار زراعت پر ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ شفاف الیکشن کے لیے واٹس ایپ اور آرپی ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کی طرح امیدواروں کو بھی زرلٹ سے آگاہ کیاجائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں