عبدالخالق قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے پینل کی مکمل حمایت کااعلان کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں الیکشن مہم عروج پر ،وکٹ گرانے کاسلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آبادکی ایک قومی اورتین صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے مہم انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے امیدواروں کی جانب سے جوڑتوڑکاسلسلہ جاری وساری ہے ایک دوسرے کے حمایتیوں کو اپنا بنانے کے لیے جتن میںمصروف ہیں این اے 196کے امیدوارتحریک انصاف کے رہنماء سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرونے سنی پارٹی پاکستان کے سربراہعبدالخالق قادری سے ملاقات کی جس میں عبدالخالق قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے پینل کی مکمل حمایت کااعلان کیا انہوںنے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196پر محمدمیاںسومرو ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ون پر اسلم ابڑو،پی ایس ٹو ٹھل پر طاہرکھوسو اورپی ایس تھری گڑھی خیرو پرسخی عبدالرزاق کھوسو کو ووٹ دیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں