جیکب آباد، پرانے تنازعہ پر سیشن کورٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوارچار مسلح افراد کی فائرنگ تین زخمی دوگرفتار

جمعہ 20 جولائی 2018 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پرانے تنازعہ پر سیشن کورٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوارچار مسلح افراد کی فائرنگ تین زخمی دوگرفتارتفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدودمیں جمعہ کی صبح سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے دوموٹرسائیکلزپرسوار چار مسلح افراد نے پرانے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بہاول بلیدی ،زاہدبنگلانی اوراحمد خان لوہر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دومسلح افراد نثار کٹوہر اور خان محمد کٹوہر کو گرفتارکرلیا اور ان کے دوساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سول لائین پولیس نے بتایاکہ بلوچستان کے لوہر اور دوداپور کے کٹوہر برادری میں دیرینہ تنازع کے نتیجے میں آج یہ واقع پیش آیا جس پر دومسلح افرادکوگرفتارکیاہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہواہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں