جیکب آبادسول کورٹ میں سخت گرمی اورحبس کے باعث انتخابی عملے کی پانچ خواتین بیہوش

منگل 24 جولائی 2018 22:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) جیکب آبادسول کورٹ میں سخت گرمی اورحبس کے باعث انتخابی عملے کی پانچ خواتین بیہوش جیکب آبادکی کئی پولنگ اسٹیشنزپر بجلی ،پانی ،چاردیواری اور صفائی سمیت دیگر سہولیات نا ہونے کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آبادسول کورٹ میں الیکشن ڈیوٹی اورانتخابی سامان وصول کرنے والوں کا صبح سے ہی رش رہا سخت گرمی اور حبس کے باعث انتخابی عملے کی تین خواتین پولنگ آفیسراوردو پریزائڈنگ آفیسر بیہوش ہوگئیں جنہیں طبی امداد دے کر ہوش میں لایاگیا جبکہ جیکب آبادکی کئی پولنگ اسٹیشنزپر بجلی ،پانی ،صفائی اور چاردیواری سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کی پولنگ عملے کی جانب سے شکایات کی گئیں پولنگ اسٹیشن گڑھی سبھایو 191فی میل میں بجلی ،پانی اورچاردیواری موجود نہیں جبکہ عزیزخارانی پولنگ اسٹیشن کی بجلی صبح کاٹ دی گئی صوفی گلبہار پولنگ اسٹیشن نمبر233بھی سہولیات سے محروم بتائی گئی اورڈنگر محلہ کی پولنگ اسٹیشن میں فرنیچر نہ ہونے کی شکایات کی گئیں عملہ پولنگ کے باہر سامان لے کر بیٹھارہا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں