ْجیکب آباد، الیکشن کمیشن کے سخت شرائط متعددصحافیوں کو پولنگ وزٹ کے پاسسز جاری نہ ہو ئے

صحافیوں کو الیکشن کی رپورٹنگ سے یہ روکنے کی سازش ہے صحافیوں کا احتجاج

منگل 24 جولائی 2018 23:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کے سخت شرائط متعددصحافیوں کو پولنگ وزٹ کے پاسسز جاری نہ ہو ئے صحافیوں کو الیکشن کی رپورٹنگ سے یہ روکنے کی سازش ہے صحافیوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صحافیوں کو ڈی آراوکی جانب سے پولنگ اسٹیشن کی وزٹ کے لیے پاسسزجاری کرنے کے حوالے سے سخت شرائط رکھی گئی ہیں تعلیمی اسناد ،چال چلن کا سرٹیفکیٹ ،حلف نامہ اوردیگر شرائط رکھی گئی ہیں جس کے باعث متعدد صحافیوں کو پولنگ اسٹیشن کے وزٹ کاکارڈ جاری نہیں ہوسکاہے جس پر صحافیوں آصف علی بھٹی ،سید وسیم عباس، یوسف رند ،وکی وادھوانی ،عبدالغنی کھوسو،عباس سومرو اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کو الیکشن کی کوریج سے دوررکھنے کے لیے اس بار الیکشن پاس جاری کرنے کے لیے اتنی شرائط رکھی گئی ہیں جبکہ پولنگ ایجنٹ کو کسی شرائط اور اس کی تصدیق کے بغیر اسے پولنگ اسٹیشن میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے یہ سراسرزیادتی ہے الیکشن کمیشن ،ڈی آراو اس کا نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں