جمہوریت میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے، کارکردگی کی بنیاد پر عوام ووٹ دینے کا فیصلہ کرے

سابق نگراں وزیراعظم محمد میاںسومرونے اپناووٹ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول احمد میاںسومرومیں کاسٹ کیا

بدھ 25 جولائی 2018 19:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 196سابق نگراں وزیراعظم محمد میاںسومرونے اپناووٹ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول احمد میاںسومرومیں کاسٹ کیا اس موقع پر محمدمیاں سومرونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بڑا دن ہے جمہوریت میں الیکشن اور ووٹ کی بڑی اہمیت ہے، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمحمد میاں سومرونے مزید کہاکہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام ووٹ دینے کا فیصلہ کرے، عوام کے ووٹ سے ہی بہتری ممکن ہے اللہ سے دعا ہے اچھا ہو گا مستقبل صرف رب کو معلوم ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں