الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی متعدد ووٹرزنے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے وقت فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بدھ 25 جولائی 2018 21:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی متعدد ووٹرزنے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے وقت فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی متعدد ووٹرزنے اپنا ووٹ کاسٹ کرکے بیلٹ پیپرکافوٹو نکال کر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔ واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشن پر موبائل اورکیمرہ اندرلے جانے پرمکمل طورپابندی عائد ہے۔ پابندی کے باوجود کچھ ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کرتے وقت بیلٹ پیپرپرمہرلگانے کے بعد بیلٹ پیپرکافوٹو نکال کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں