جیکب آباد میں سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو اور پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر فرخندہ اقبال کے مابین تلخ لامی

بدھ 25 جولائی 2018 21:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) پولنگ اسٹیشن ایکسائز آفس جیکب آباد نمبر197میں سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو اور پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیزونگ کی ضلعی رہنماء ڈاکٹر فرخندہ اقبال کٹو کے مابین دھاندلی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد جس کے بعد پولنگ کا عمل معطل ہوگیا جس کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکن نے ملیحہ سومروکے خلاف شدیدنعرے بازی کی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے بھی نعرے لگائے تصادم کے پیش نظر آرمی پہنچ گئی اورکشیدگی ختم کرائی بعد ازاں پولنگ عمل شروع ہوگیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں